ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تلنگانہ ایم ایل سی انتخابات: سبھی 6 سیٹوں پر ٹی آر ایس نے لہرایا فتح کا پرچم

تلنگانہ ایم ایل سی انتخابات: سبھی 6 سیٹوں پر ٹی آر ایس نے لہرایا فتح کا پرچم

Tue, 14 Dec 2021 22:05:05    S.O. News Service

حیدرآباد،14؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) تلنگانہ میں حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے امیدواروں نے منگل کے لوکل اتھارٹی کانسٹیچیونسی (ایل اے سی) سے 10 دسمبر کو ہونے والے دو سالہ انتخابات میں تمام چھ ایم ایل سی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے پانچ اضلاع میں پھیلے چھ ایل اے سی حلقوں میں چار گھنٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔ منتخب امیدواروں میں ضلع کریم نگر سے ایل رمنا اور ٹی بھانو پرساد، ڈانڈے وٹھل (ضلع عادل آباد)، ٹی مدھوسودن (ضلع کھمم)، ایم سی کوٹی ریڈی (ضلع نلگنڈہ) اور وی یادو ریڈی (ضلع میدک) شامل ہیں۔

ٹی آر ایس کے چھ امیدواروں کا اعلان متفقہ طور پر پہلےکیا جا چکا تھا اور آج کی جیت کے ساتھ ہی ایم ایل سی کی تمام 12 خالی سیٹں ٹی آر ایس کے کھاتے میں چلی گئی ہیں۔


Share: